
چین : (جیو ڈیسک)چین میں پانچ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے یونان اور سو چوان صوبے کو ہلا کر رکھ دیا زلزلے سے دونوں صو بوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر چار افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
