
روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں دوران ٹریڈنگ روپیہ کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مزید 24 پیسے مہنگا ہوکر پہلی مرتبہ 97 روپے 20پیسے کی سطح پر جاپہنچا۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک نے فوری مداخلت نہ کی تو ڈالر مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔
