
لالی وڈ اداکارہ میرا نے فراڈ کا الزام دینے والی ڈاکٹر سمیرا کو جھوٹا قرار دیدیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ ڈاکٹر سمیرا ایک جھوٹی عورت ہے جس کے پاس میرے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ڈاکٹر سمیرا سے کوئی رقم ادھار نہیں لی بلکہ میں تو پچھلے دو سال سے برطانیہ گئی ہی نہیں اور اس بات کا ثبوت میرے پاسپورٹ سے مل سکتا ہے۔
