گجرات (جی پی آئی) PMAپنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری سکن سپشلسٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کے دیرنیہ مطالبات کی منظوری پر پنجاب بھر کے تمام ڈاکٹرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ، ڈاکٹر کمیونٹی کے تمام مطالبات کی منظوری ڈاکٹرز کے اتحاد ، اتفاق اور جدوجہد کی وجہ سے ہوئی ہے ، جس میں PMAپنجاب ، YDAاور MTAنے آپس میں بھرپور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جدوجہد کی اور ڈاکٹرز کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے دن رات محنت کی ، پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز نے جوش ولولہ کا ثبوت دیا اور جرات کا مظاہرہ پیش کیا ، انہوںنے کہا کہ YDAضلع گجرات کی قیادت خصوصی مبارک باد کی حقدار ہے ، جنہوں نے ڈاکٹرز برادری کے مجموعی مطالبات کی منظوری کیلئے بھرپور محنت کی ، مشکلات برداشت کیں ، مگر اپنے موقف سے نہیں ہٹے ، اور اتحاد ، اتفاق اور جدوجہد کا مظاہرہ پیش کیا ، ہم پنجاب کے تمام ڈاکٹرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
