ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر آل پاکستان مسلم لیگ یو کے ،ممتاز زمیندار،نامور بزنس مین چوہدری محمد اسلم وسن نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کی پالیسی صرف لوٹ مار کر رہے ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں،غربت ،افلاس کا شکار لوگ اپنے نومولود بچوں کو فروخت کر رہے ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ،پیپلز پارٹی ن لیگ کو ووٹ دینے والے بھی پچھتا رہے ہیں اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ جنرل ر پرویز مشرف جلد عوام کے درمیان ہونگے اور آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی پالیسیوں پر دوبارہ کام شروع کریں گے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
