Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 20-1-2013

January 21, 2013 0 1 min read

ڈنگہ : سابق ایم پی اے محترمہ باسمہ ریاض کی چوہدری آفتاب احمد سے اہم ملاقات
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) سابق ایم پی اے محترمہ باسمہ ریاض کی چوہدری آفتاب احمد سے اہم ملاقات۔ محترمہ نے چوہدری آفتاب احمد کو کھانے پر مدعو کیا ۔ محترمہ باسمہ ریاض اصغر سابق ایم پی اے نے چوہدری آفتاب احمد کو کھانے پر مدعو کیا۔ چوہدری آفتاب احمد ، چوہدری افتخار اور مسلمین جٹ پہلوان آف چھچھرانوالی جب پاہڑیانوالی محترمہ کی رہائش گاہ پر پہنچے تو سابق ناظم ضلع منڈی بہاؤالدین چوہدری ریاض اصغر نے چوہدری آفتاب احمد کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا اور اکٹھے کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد چوہدری ریاض اصغر اور محترمہ باسمہ ریاض نے چوہدری آفتاب احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں خالد ذیلدار آف حاصلانوالہ ، چوہدری افتخار احمد ، مسلمین جٹ اور چوہدری محمد اسلم وڑائچ آف پاہڑیانوالی بھی موجود تھے۔ حلقے کی سیاسی صورت حال پر غور و خوض کیا گیا حلقے کی تعمیر و ترقی خاص طور پر زیر بحث رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سادات خاندان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر کرپشن کے بادشاہ بولنے کا طریقہ بھی بھول گئے ہیں ، شاہد عباسی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) چیف آرگنائزر نور شاہ لورز کونسل شاہد عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سادات خاندان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر کرپشن کے بادشاہ بولنے کا طریقہ بھی بھول گئے ہیں۔ کرپٹ ترین صدر کا سہارا لے کر عوام کو لوٹنے والے آج شخصیت کو ووٹ دینے کا کہہ رہے ہیں۔ لوگوں کو پتہ ہے کہ جس شخصیت کی یہ بات کرتے ہیں اس کا ووٹ دوبارہ اسی زداری کو جائے گا جس نے دونوں ہاتھوں سے پانچ سال عوام کو دن رات لوٹا۔ اگر ہمارے حلقہ سے کوئی وزیر بن گیا ہے یا وزیر اعظم بھی بن جائے تو جتنی دیر اس حلقہ کی غریب عوام کو اس کا فائدہ نہیں ہو گا اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سادات خاندان کی فتح اس دفعہ مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے نام پر ووٹ پکے کئے گئے ۔ اب کائرہ صاحب کہتے ہیں کہ باقی جو گھر رہ گئے ہیں ان کو سوئی گیس تب ملے گی جب وہ قمر زمان کائرہ کو دوبارہ کامیاب کرائیں گے مگر وہ یہ خوش فہمی دل سے نکال دیں کہ لوگ ان کو دوبارہ کامیاب کرائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید نورالحسن شاہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ میں بلا تفریق کام کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حاجی شاہد محمود بٹ کی درسگاہ چوک اور عید گاہ چوک میں 2 عدد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت
ڈنگہ( محمد بلال احمد بٹ ) حاجی شاہد محمود بٹ کی درسگاہ چوک اور عید گاہ چوک میں 2عدد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت ۔ مرزا محمد افضل جلد کیمروں کی تنصیب مکمل کریں۔ تفصیلات کے مطابق عید گاہ کی دکانوں میں واقع کشمیر بکڈپو پر گزشتہ رات ہونے والی چوری پر نوٹس لیتے ہوئے حاجی شاہد محمود بٹ صدر انجمن تاجران ڈنگہ نے انجینئر مرزا محمد افضل کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد عید گاہ چوک اور درسگاہ چوک میں 2 عدد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں ۔ کیمروں کی تنصیب کاکام جلد مکمل ہونا چاہئے۔ تا کہ چوری کی وارداتوں کی روک تھام ہو سکے۔ مرزا محمد افضل نے اس پر باقاعدہ ورک کا آغاز کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حاجی شاہد محمود بٹ کی سکیورٹی گارڈز کے انچارج اختر علی ساغر کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) حاجی شاہد محمود بٹ نے سکیورٹی گارڈز کے انچارج اختر علی ساغر کو ہدایت کی ہے کہ وہ راوی پل سے عید گاہ چوک تک کے پوائنٹ کے لئے اپنا سکیورٹی گارڈ فوری طور پر مقرر کر دیں تا کہ چوری کی وارداتیں ختم ہو سکیں ۔ اختر علی ساغر نے وعدہ کیا کہ اس پوائنٹ پر آج سے ہی سکیورٹی گارڈ تعینات کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میری دکان پر یہ تیسری چوتھی واردات ہے ، میری ایف آئی آر درج کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، محمد نعیم ڈار
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) کشمیر بکڈپو کے ایم ڈی ، سیاسی و سماجی راہنما محمد نعیم ڈار نے انجمن تاجران کے اجلاس میں کہا کہ ہمارے روڈ پر پٹھان چوکیدار درست طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دیتے۔ اگر یہ درست طریقے سے ڈیوٹی دیں تو واردات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایک سیاسی جماعت سے بھی تعلق ہے اور سماجی خدمات کے حوالے سے بھی اپنے فرائض سرانجام دیتا ہوں مجھے خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ میری دکان پر یہ تیسری چوتھی واردات ہے۔ میری ایف آئی آر درج کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : کشمیر بکڈپو عید گاہ بازار پر ہونے والی چوری کی واردات کے بعد مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس حاجی شاہد محمود بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) کشمیر بکڈپو عید گاہ بازار پر ہونے والی چوری کی واردات کے بعد مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس حاجی شاہد محمود بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کشمیر بکڈپو پر ہونے والی چوری کی واردات کی پر زور مزمت کی گئی اور پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے اور چوکیدار کی گرفتاری اور شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس پر پولیس نے چوکیدار کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔ اجلاس میں محمد نعیم ڈار سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور پولیس سے ملزمان فی الفور ٹریس اور مال کی برآمدگی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے حاجی شاہد محمود بٹ ، مرزا محمد افضل ، اختر علی ساغر ، نثار مغل ، بشارت علی طاہر ، شیخ روحیل نذیر سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں ناصر بھٹی فاروق گل بٹ ، سکندر صراف ، محمد نعیم ڈار ، صوفی خالد عطاری ، ڈاکٹر محمد الیاس ٹھیکیدار محمد ایوب مغل ، محبوب عالم بٹ ، محمد آصف ، عبدالستار شاہین ، ڈاکٹر محمد مشتاق مغل ، باؤ نوید احمد سیٹھ منیر احمد ، عبدالقیوم بابر ، زبیر سکندر صراف سمیت کثیر تعداد تاجروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ٹی ایم اے شہر بھر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر سٹریٹ لائٹس کو فوری درست کرے ، بشارت علی طاہر
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشارت علی طاہر جنرل سیکرٹری ٹریولز ایسوسی ایشن ڈنگہ نے کہا کہ ٹی ایم اے شہر بھر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر سٹریٹ لائٹس کو فوری درست کرے اور جہاں ضرورت ہو وہاں نئی لائٹ لگا کر انہیں روشن کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک وفد سی او نوید اشرف سے ملاقات کرے گا اور انہیں اس صورت حال سے آگاہ کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : کشمیر بکڈ پو پر ہونے والی چوری کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ہم محمد نعیم ڈار کے ساتھ ہیں ، حاجی شاہد محمود بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر حاجی شاہد محمود بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بکڈ پو پر ہونے والی چوری کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ہم محمد نعیم ڈار کے ساتھ ہیں۔ ان کی چوری کو ٹریس کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔ پولیس ایف آئی آر درج کر کے ملزمان گرفتار کرے اور مال برآمد کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ چوکیدار رکھنا تاجروں کا کام ہے۔ پٹھان چوکیدار از خود کسی کو بھی اپنی جگہ چوکیدار مقرر نہیں کر سکتے۔ نعیم ڈار کی چوری کے پیسے غیر حاضر پٹھان چوکیدار سے وصول کئے جائیں تاہ آئندہ درست طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈنگہ کے تمام تاجر اس مسئلے پر ایک اور اکٹھے ہیں۔ کوئی علیحدہ نہیں ہیں ۔ ہمارا دوسرا گروپ ہمیں بلائے گا تو ہم جائیں گے اگر ہم بلائیں تو وہ بھی آئیں ۔ انشاء اللہ مل جل کر تمام معاملات کو چلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بااثر چوہدریوں کا محنت کشوں پر تشدد ، ایک جاں بحق اور 4شدید زخمی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) بااثر چوہدریوں کا محنت کشوں پر تشدد۔ ایک جاں بحق اور 4 شدید زخمی۔ مقدمہ درج۔ ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کے نواحی گاؤں جانی چک کے رحمت خاں کے ڈیرے پر موٹر سائیکل چوری کے الزام میں با اثر چوہدریوں انور ، خلیل وغیرہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کمالیہ سے آئے ہوئے 5 مزدوروں محمد خاں ، یوسف ، اللہ دتہ ، محمد اظم اور عمران کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ سید صغیر حسین شاہ نے نفری کے ہمراہ ڈیرے پر چھاپہ مارا تو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے زخمی مزدوروں کو تحصیل ہسپتال کھاریاں اور 2کو عزیز بھٹی ہسپتال گجرات پہنچایا جہاں ایک زخمی محمد خاں زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جلوس مہمل اور مجلس عزاء 21جنوری بروز سوموار کو امام بارگاہ موجیانوالہ میں منعقد ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جلوس مہمل اور مجلس اعزاء 21 جنوری بروز سوموار کو امام بارگاہ موجیانوالہ میں منعقد ہو گی ۔ جس میں علامہ ناصر عباس آف ملتان ، ذاکر سید اقبال حسین شاہ بجاڑوالہ ، ذاکر بشیر سالک ، مولانا اصغر علی روحانی شیخوچک خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حاجی شاہد بٹ کی طرف سے حاجی ٹریولز لاہور برانچ کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) حاجی شاہد بٹ کی طرف سے حاجی ٹریولز لاہور برانچ کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ۔ یہ عشائیہ گزشتہ روز پیراڈائیز ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال میں دیا گیا ۔ اس موقع پر حاجی شاہد محمود بٹ ، برانچ لاہور مینجر جاوید اقبال ، گلریز اقبال بٹ ‘ عبدالرحمن بٹ ، جمشید اقبال بٹ ، ملک خاور حسین ، عبدالقیوم بابر ، وحید شاکر ، نوید چغتائی اور بشارت بی۔ ایس موجود تھے۔ حاجی ٹریولز لاہور برانچ کی ٹیم نے ہیڈ آفس حاجی ٹریولز ڈنگہ کا دورہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ضلع جہلم میں ن لیگ کو زبردست دھچکہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ضلع جہلم میں ن لیگ کو زبردست دھچکہ۔ 49 سال سے مسلم لیگ میں شامل سابق ایم این اے راجہ محمد افضل نے اپنے دونوں ایم این اے بیٹوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی اور اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ وہ خود سابق ایم این اے ہیں اور ان کے دونوں بیٹے راجہ صفدر اور راجہ اسد ضلع جہلم کے حلقہ این اے 62 اور 63 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم این اے ہیں ۔ اس خاندان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے ن لیگ کو زبردست دھچکہ لگا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کو مضبوطی ملی ہے۔ راجہ افضل کے گزشتہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ سے اختلافات بنے تھے۔ انہوں نے چوہدری خادم حسین کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا تا ہم انہیں شکست ہوئی تھی۔ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا کہ راجہ محمد افضل کی مسلم لیگ کے لئے بہت قربانیاں ہیں بزرگ سیاسدان ہیں وہ طویل عرصہ سے مسلم لیگ سے وابستہ ہیں۔ موجودہ وقت میں ان کو چائے تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ رہتے اور مضبوطی کے لئے کام کرتے لیکن انہوں نے عصر کے وقت روزہ توڑ دیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے انہیں عزت دی ان کے ٹکٹ پر ان کے دونوں بیٹے ایم این اے ہیں خود بھی ایم این اے رہ چکے ہیں ن لیگ کی طرف سے دی گئی عزت کا انہوں نے پاس نہیں رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ڈاکٹر طاہر القادری پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، محمد اسلم چشتی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ڈاکٹر طاہر القادری پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ کرپٹ حکمرانوں کے ٹولے کو سب سے پہلے کس نے سپورٹ کیا اور ان کی حکموت کو مضبوط کیا۔ کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کے تحت ایک صوبے پر حکومت کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے رہنما محمد اسلم چشتی (ایم فل) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے کون عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ عوام کو سب معلوم ہے جب اپنے مفادات پر ضرب پڑی تو سب جماعتیںجو کبھی اکٹھی نہ ہوئی تھیں کو رائے ونڈ میں اکٹھا کر لیا یاد کیجئے کہ ان حکمرانوں کے ساتھ میثاق جمہوریت کس نے کیا تھا ۔جس کا انہوں نے پاس بھی نہ رکھا اور یہ بغلیں بجاتے رہ گئے تھے ۔ تنقید کرنے والوں کا مک مکا قوم کے سامنے فاش ہوا تو وہ الزامات کے ڈونگرے برسانے لگے۔ تنقیدی لوگ یہ بتائیں کہ انہوں نے اب تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، لاقانونیت ، دہشت گردی اور دیگر قوم کو لاحق مسائل کے لئے کیا اقدامات کئے۔ کون سا لانگ مارچ کیا کون سا دھرنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فردِواحد ،مرد حق ڈاکٹر طاہر القادری نے لاکھوں لوگوں کا لانگ مارچ بغیر توڑ پھوڑ کے کر کے دنیا بھر میں پاکستانی قوم کے امن پسند ہونے کا ثبوت دیا۔ کیا تنقیدی ذہن رکھنے والے ایسا کر سکتے ہیں کبھی نہیں۔ یہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : نواحی گائوں ڈھنڈالی میں چوروں نے ڈیرے جما لئے بھینس چوری کرنے کی کوشش لوگوں نے ناکام بنا دی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں ڈھنڈالی میں چوروں نے ڈیرے جما لئے بھینس چوری کرنے کی کوشش لوگوں نے ناکام بنا دی،جب کہ چندروز قبل لاکھوں روپے مالیت کی 2 بھینسیں کھول کر رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے تھے، تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں ڈھنڈالی میں چند روز قبل چوررات کی تاریکی میں بشیر نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کی 2 بھینسیں کھول کر لاے جانے میں کامیاب ہو گئے تھے گزشتہ رات بھی نامعلوم چورئے اور محبت نامی شخص کے گھر سے بھینس کھول کر جا رہے تھے کہ گائوں والوں کو خبر ہوگئی ۔لوگوں کی بڑی تعدادنے ڈنڈے لے کر چوروں کا پیچھا کیا تو چور بھینس چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کی دوکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار روپے کے موبائل کارڈ اور سامان لے اڑے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) چوروں نے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کی دوکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار روپے کے موبائل کارڈ اور سامان لے اڑے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات چور مسلم لیگ ن ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم ڈار کی دوکان کے تالے توڑ کر دوکان میں گھس گئے اور دوکان میں موجود 80 ہزار روپے کے کالنگ کارڈ اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے،چوری کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پہنچ گئے ۔صدر انجمن تاجراں ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ نے تاجر برادری کا نمائندگی کرتے ہوئے پولیس کو بلوایااور چوکیدار کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے چوری کی واردات پر شدید احتجاج کیا اور چوروں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حفیظ جالندھری کا113 واں یوم پیدائش گذشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) قومی ترانے کے خالق نامور شاعر حفیظ جالندھری کا113 واں یوم پیدائش گذشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس حوالہ سے مسلم لیگیوں نے تقریبات کا خاص اہتمام کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں : دوستوں کے ہاتھوں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق
کھاریاں(محمدبلال احمد بٹ)دوستوں کے ہاتھوں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق،جبکہ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ نوجوان ماجد رشید اپنے دوستوں کے ہمراہ بیٹھا ہا تھا کہ دوستوں کی طرف سے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ سے مبینہ طور پر گولی لگنے سے ماجد جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے ماجد کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیت خالد حسین حمام والے کے نور چشم حسن فروز بیس جنوری بروز اتوار کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز شخصیت خالد حسین حمام والے کے نور چشم حسن فروز بیس جنوری بروز اتوار کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے انکی دعوت ولیمہ کی تقریب بیس جنوری بروز اتوار کو آئیڈیل میرج ہال نزدکولیاں شاہ حسین پھاٹک گجرات روڈڈنگہ میںمنعقد ہوئی خالد حسین، اعجاز احمد،عبدالرزاق، حاجی منور حسین،حاجی محمد ارشد ،حاجی محمدامجد سپین ، بلال ارشد ، دانش فیروز سپین نے مہمانوں کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : شیخ رضوان خلیل 25 جنوری بروز جمعتہ المبارک 12 ربیع الاول کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق کونسلراورقصاب برادری کی سرکردہ اور معتبر شخصیت فیصل ہوٹل ڈنگہ کے چیف ایگزیکٹو شیخ خلیل احمد کے صاحبزادے اور شیخ مطلوب احمد مرحوم ، شیخ ظفر خلیل سعودی عرب،شیخ عمران کے بھائی ، شیخ رضوان خلیل 25 جنوری بروز جمعتہ المبارک 12ربیع الاول کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے انکی بارات منڈی بہاؤ الدین روانہ ہوگی جب کہ ان کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب 26 جنوری برو ز ہفتہ کو ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حاجی شاہد محمود بٹ اور حاجی صدیق مغل نے فوارہ چوک کو لائٹنگ سے سجانا شروع کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر حاجی شاہد محمود بٹ اور دی کریانہ ایسوسی ایشن کے راہنما حاجی صدیق مغل نے فوارہ چوک کو لائٹنگ سے سجاناشروع کر دیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میںتمام روڈ کے دونوں سائڈ کی دکانوں کو برقی قمقموں سے مزین کرنا شروع کردیا ہیفوارہ چوک برقی قمقموں سے سے جگمگا اٹھا ، شہریوں کی مرکزی صدر انجمن تاجران ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ اور حاجی صدیق مغل کو خراج تحسین اور مبارکبادیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ممتاز تاجر وسیم شہزاد کھوکھر کی اہلیہ اورممتاز ماہرہ تعلیم میڈم شاہین کوثر وسیم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ میں بطورای ایس ٹی ٹیچر تعینات
ڈ نگہ(محمد بلال احمد بٹ)دی کریانہ اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن ڈنگہ کے سیکرٹری اطلاعات اور ممتاز تاجر وسیم شہزاد کھوکھر کی اہلیہ اورممتاز ماہرہ تعلیم میڈم شاہین کوثر وسیم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ میں بطورای ایس ٹی ٹیچر تعینات انہوںنے باقاعدہ طور پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ جائن کر لیا،قبل ازیں انہیں محترمہ شاہین کوثروسیم گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول محلہ ریلوے آبادی میں فرائض انجام دے رہیں تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجویشن گوجرانوالہ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون گیارہوں جماعت سیشن2012-14 میں رجسٹریشن کیلئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے ڈویثرن بھر کے سرکاری اور نجی سکولز کالجز کے سربراہان کو مطلع کیا ہے کہ پنجاب بورڈ آف کمیٹی آف چیئرمین نے امتحان میٹرک سپلیمنٹری 2012 میںپاس ہونے والے طلبہ و طالبات کے تعلیمی مفاد کے پیش نظر اپنے جاری شدہ مراسلہ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون گیارہوں جماعت سیشن2012-14 میں رجسٹریشن کیلئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے، رجسٹریشن فیس 900روپے اور پروسیسنگ فیس100روپے مقرر کی گئی ہے، رجسٹریشن فرسٹ ایئر بغیر لیٹ فیس31-12-2012تا15-01-2013 او ر پانچ روپے لیٹ فیس کے ساتھ16-01-13تا25-01-13 تک جمع ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : منیر احمد کے صاحبزادوں ، اور قدیر احمد ، عابد محمود الکویت کے بھائی ساجد حسین ، عبدالماجد شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز شخصیت منیر احمدکے صاحبزادوں ، اور قدیر احمد ، عابد محمود الکویت کے بھائی ساجد حسین ،عبدالماجد شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے انکی بارات اوردعوت ولیمہ کی پروقارتقاریب میںعوامی سماجی سیاستی اجرتی شخصیات معززین عمائدین علاقہ کی ریکارڈ شرکت سے تقریب بڑا سیاسیاکٹھ بن گئی،منیر احمد عابد محمود قدیر احمد ، عبدالحمید ، محمد سلیم ، محمد ندیم ، حشمت اللہ ، عطاء الرحمان ، عمرن خاور ، محمد سرور ، محمد اکرم،عمران علی، محمد جاوید اوران کی فیملی کی سرکردہ شخصیات نے ہر مہمان کا خاص مہمان کے طور پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیاعلاقہ کی ممتاز اور معتبر شخصیت منیر احمد کے صاحبزادوں مدنی نان اور رنگین ٹینٹ سروس کے چیف ایگزیکٹو قدیر احمد،عابد محمود کے بھائی ساجد حسین ، عبدالماجد شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے شادی کی پروقار تقریب میں علاقہ بھر کی قد آور شخصیات کی شرکت سے بڑا سیاسی اکٹھ بن گئی قدیر احمد ، عابد محمود کے بھائیوں ، ساجد حسین ، عبدالماجد کی بارات اور دعوت ولیمہ میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے شرکت کی جن میں چوہدری اخلاق احمدرنیاں ، چوہدری اعجاز احمد سٹی انچارج ، سید سجاد حسین شاہ ، ریاض حسین قریشی ، حاجی شاہد محمود بٹ ، سیٹھ منیراحمد،چوہدری خالد حسین کولی ، چوہدری غضنفر اقبال باہروال،چوہدری انجم ریاض،میاں محمدنعیم بسوی ، محمد سلیم ٹینٹ والے، مبین خاور بسوی ، گلزار احمد بھٹو،چوہدری عمران قیصر ، شیخ محمد شفیق شبیر ، عبدالحمید صوفی خالد اقبال،چوہدری مہندی خاں بجاڑ وال ا،، الحاج چوہدری محمد اقبال باہروال،چوہدری عبدالقیوم بابر،امیتاز احمد ویلڈر ، ڈاکٹر محمد یونس جاوید،چوہدری محمد اسلم پسوال،مولوی یونس،چوہدری مشتاق احمد رندھیر،خالداقبال،محمد ندیم،محمد سلیم سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور انہوں نے قدیر احمد اور انکے بھائیوں کو شادی کی مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسجد بلال آرام باغ محلہ ڈنگہ میں چار فروری بروز سوموار کو بعد از نماز مغرب جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علہیہ وآلہ ولسم کے سلسلہ میںخصوصی محفل میلاد منعقد ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسجد بلال آرام باغ محلہ ڈنگہ میں چار فروری بروز سوموار کو بعد از نماز مغرب جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں خصوصی محفل میلاد منعقد ہو گی جس میں ممتاز عالم دین حضرت مولانا قاری شاہدچشتی سیالوی خطیب اعظم گجرات خطاب ذیشان فرمائیں گے محمد عارف جاوید مہمان گرامی کا استقبال کریں گے۔

Share this:
Tags:
aftab ahmed Dinga meeting speak آفتاب احمد چوہدری افتخار ڈنگہ ملاقات
Previous Post ایس ڈی او واچڈ افیاض احمد خان کھوکھر اپنے عملے کو ریکوری کے سلسلے میں بریفنگ دے رئے ھین۔
Next Post لالہ موسیٰ کی خبریں 20-1-2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close