
ڈینگی سے متاثر ہو کر جاں بحق ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے ممتاز ججہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر بہاولپور میں ادا کردی گئی ہے۔ ایم پی اے ممتاز ججہ گذشتہ کئی روز سے ڈینگی بخار میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
