
ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں میو اسپتال لاہور میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس سے پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سولہ ہو گئی جبکہ خیبرپختونخواہ میں محکمہ صحت نے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت پنجاب کے مطابق متاثر ہ مریضوں کی تعداد 10ہزار584 ہو گئی، جن میں سے 9ہزار490 کا تعلق صرف لاہور سے ہے۔
