سوہاوہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او کی ہدایت کے مطابق بچوں کی پیدائش کا اندراج بروقت کیا جاتا ہے اور تاریخ کے اندراج سے بچوں کے مسائل کم ہوتے ہیں جس سے حقوق کا تحفظ اور قانونی اور دیگر سماجی خدمات تک رسائی ملتی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری یونین کونسل سوہاوہ بولانی چوہدری مظہر اقبال گوندل نے صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے ا ندراج اور سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے متعلقہ کونسل سے عرصہ2 ماہ کے دوران رابطہ کیا جانا ضروری ہے پیدائش کے اندراج کے لیے ایک مختصرفارم متعلقہ کونسل کے سیکرٹری سے مفت حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہ پیدائش کا اندراج اور اس سے جاری ہونے والا سرٹیفکیٹ ایک شہر ی کا اپنی حکومت کے ساتھ پہلا رابطہ ار بچے اور بچیاں کا دنیا میں آمد پر اس کا وجود تسلیم کرنے کا قانونی حق بھی ہے یہ بچے اور بچی کا قانونی شناخت فراہم کرنا ہے انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن بچوں کو پیدائش کا اندراج نہ ہوا ہو وہ باضابطہ شناخت سرکاری طور پر تسلیم شدہ نام اور شہریت کے حقوق سے محروم رہتے ہیں
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
