ملکہ(بیورو رپورٹ ) کنویںکی مشترکہ زمین پر قبضہ کی ناکام کوشش کے بعد زاہد مصطفی اعوان کی فیملی کی جان کو شدید خطرہ ۔ڈی پی او میری فیملی کو تحفظ فراہم کریں ۔زاہد مصطفی اعوان کو مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملکہ میں ہونے والی کنویں کی مشترکہ زمین پر ناجائز قبضہ کرنے سے منع کرنے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر معروف صحافی زاہد مصطفی اعوان نے ڈی پی او گجرات سے فیملی کے تحفظ کے لئے درخواست ای میل کر دی ہے ۔اس سے پہلے زاہد مصطفی اعوان نے ڈی پی او گجرات کو اس حوالے سے داد رسی کی درخواست دے رکھی ہے ۔جس پر دونوں فریقین کی طرف سے دستخطوں سے ایک تحریر موجود ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ دونوں فریقین کنویں والی مشترکہ زمین پر کسی قسم کی کوئی تعمیر نہیں کریں گے ،جبکہ ارشد اقبال اپنی ہی لکھی ہوئی تحریر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجائیت اور عدالت کے فیصلے کو ماننے سے انکاری ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
