
کابل: (جیو ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے افغان امن کونسل کے اہم رکن ارسلا رحمانی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
ارسلا رحمانی افغان صدر حامد کرزئی کے قریبی ساتھی تھے اور طالبان سے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔ وہ طالبان دور میں وزیر بھی رہے۔
پاکستان نے ارسلا رحمانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے پاکستان افغان حکومت کی زیر قیادت مفاہمتی عمل کی حمایت جای رکھے گا۔
