
ادکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ کسی کو بھی میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں مجھ پر کبھی بھی کسی کی بات کا اثر نہیں ہوتا میں وہی کرتی ہوں جو میرا دل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کیلئے لوگوں کی بجائے اپنے دل کی باتوں پر عمل کرنا چاہیے ورنہ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
