Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کراچی، مسئلہ اتنا سادہ بھی نہیں

August 22, 2011 0 1 min read
karachi
karachi
karachi

لکھ رکھیئے، کسی لیپاپوتی، کسی انتظامی تبدیلی، کسی منافقانہ مفاہمت، کسی شرکت اقتدار اور کسی شاطرانہ چال سے سیل خوں میں ڈبکیاں کھاتے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ جان لیجئے کہ کسی ہنر کار افسر کی قیادت میں پولیس کوئی معجزہ رقم نہیں کرسکے گی، رینجرز آگ اور خون کے سامنے کبھی بند نہیں باندھ سکیں گے، ایف سی کوئی انقلاب نہیں لاسکے گی اور فوج کراچی کی بنیادوں میں بھردیئے جانے والے بارود کو کبھی ناکارہ نہیں بناسکے گی۔ مرض کی تشخیص اور اس کے اسباب و محرکات کا سراغ لگانے کے بعد، ایک نسخہ تجویز کرنا ہوگا اور پھر عمومی اتفاق رائے کے ساتھ بھر پور قومی عزم سے اسے روبہ عمل لانا ہوگا۔ یہ کارمحال رحمان ملک، بابراعوان، ذوالفقار مرزا، منظور وسان اور قائم علی شاہ جیسوں کے بس میں نہیں اور یہ کام شاید صدر آصف علی زرداری کی صلاحیتوں سے بھی ماوری ہے جن کا سارا کمال فن قومی و ملکی مفادات کو پس پشت ڈال کر ایسی مفاہمت کاتانا بانا بننا ہے جو ان کے سیاسی مفادات کا جامہ زیبا بن سکے۔
کور کمانڈرز نے اپنے گزشتہ اجلاس میں کراچی کی صورت حال پر باضابطہ تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اب چیف آف آرمی اسٹاف نے کراچی کی صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے طلب کیا تو فوج کراچی میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ادھر کوئی بیسویں بار ٹارگٹ کلنگ بند کرادی کی خوشخبری دینے اور آئے روز متضاد بیانات کی پھلجھڑیاں چھوڑنے والے رحمان ملک کا کہنا ہے کہ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، اسے کراچی نہیں لاسکتے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قوم کو یہ نوید بھی سنائی ہے کہ کراچی میں بھتہ مافیا طاقتور ہوچکا ہے۔ بھتہ نہ دینے والوں کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔ ایک دوسرے کا علاقہ چھیننے کی کشمکش جاری ہے۔ اس سے قبل رحمان ملک آگ اور خون کے اس سونامی کا رشتہ ناراض بیویوں اور دل برداشتہ گرل فرینڈز کے ساتھ بھی جوڑ چکی ہیں۔ وہ یہ بھی فرماچکے ہیں کہ قتل وغارتگری میں اسرائیلی اسلحہ استعمال ہورہا ہے۔
ان کا یہ بیان بھی ریکارڈ پر ہے کہ ایک دوست افریقی ملک نے اہم معلومات فراہم کی ہیں اور ان افراد کی فہرست دی ہے جو ان وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کروڑوں کے کاروبار کی تباہی سے دوچار ہراساں اور پریشان حال تاجر طبقے کے بارے میں ملک صاحب نے ارشاد فرمایا۔  بھتے کی پرچی ملنے پر انتظامیہ کو مطلع نہ کرنیوالے تاجر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کون سی انتظامیہ ملک صاحب! کیا کراچی میں کوئی انتظامیہ ہے؟ بی بی کی حکومت کے دوران نصیر اللہ بابر نے ایک موثر کارروائی کا علم اٹھایا تھا۔ ملک صاحب کو فرصت ملے تو قوم کو بتائیں کہ اس مشن میں کردار ادا کرنے والے کتنے پولیس افسر اور اہلکار آج زندہ ہیں۔ اور یہ بھی کہ وہ کس انجام سے دو چار ہوئے۔ جہاں انتظامیہ نام کی کوئی شے ہوتی ہے وہاں کروڑوں کے بھتے لئے جاتے ہیں نہ لوگ یوں گاجر مولی کی طرح کٹتے ہیں۔
سندھ کے وزیر داخلہ، جو انتظامیہ کے براہ راست سربراہ ہیں، فرماتے ہیں کہ ہم مجرموں کو پکڑیں تو مشکل چھوڑیں تو مشکل۔ جہاں وزیر داخلہ ایسی بے بسی کا اظہار کررہا ہو اور جہاں خود ملک صاحب بھتہ مافیا کے انتہائی طاقت ور ہوجانے کا مژدہ سنارہے ہوں، کیا وہاں انتظامیہ نامی کوئی شے بھی ہوتی ہے۔ تاریخی طور پر کراچی اور حیدر آباد بڑے تجارتی، کاروباری اور صنعتی مراکز ہونے کے باعث، سندھ کی معیشت کی بنیادی عوامل رہے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد ہندوں کی نقل مکانی کے باعث اہل سندھ کو یہاں غلبہ حاصل ہوگیا۔ بڑی تعداد میں مہاجرین کی آمد کے بعد، بتدریج سندھی اقلیت میں چلے گئے اور مہاجر آبادی کو اکثریت حاصل ہوگئی۔ اس کے باوجود سندھی مہاجر تنازعہ پیدا نہ ہوا۔ کوئی رنجش ہوئی تو فتنہ نہ بنی۔ جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے دوران مہاجر قومی موومنٹ کی کونپل پھوٹی۔ تب یہ سمجھا گیا کہ جی ایم سید اور بھارت نواز قوم پرستوں کے توڑ کیلئے یہ کارگر نسخہ سامنے آیا ہے۔ وجوہات کچھ بھی ہوں اس سے سندھ میں لسانی تقسیم کی ایک لکیر ابھری۔
چونکہ مہاجرین کی اکثریت سندھ کے انہی دو متمول شہروں میں تھی، اس لئے لسانی تقسیم کی لکیر، دیہی اور شہری تفریق کی لکیر بھی بن گئی۔ ایم کیو ایم نے مہاجر کے تشخص کو سختی کے ساتھ اردو بولنے والے طبقے سے جوڑ دیا۔ بعدازاں مہاجر قومی موومنٹ، متحدہ قومی موومنٹ تو بن گئی لیکن وہ اپنے خمیر سے ناتا نہ توڑ سکی۔ اردو آج بھی اس کا مرکز ثقل ہے۔ وہ اسی تصور سے اپنی طاقت کشید کرتی ہے۔ حال ہی میں جب الطاف بھائی نے بھارتی قیادت سے مہاجرین کو واپس اپنی آغوش میں لے لینے کی اپیل کی تو ان کا اشارہ واضح تھا۔
اب صورت حال یہ ہے کہ سندھ کے دو متمول ترین شہر ایم کیو ایم کے حلقہ اثر میں ہیں۔ دیہی سندھ میں زبردست احساس محرومی پایا جاتا ہے،جہاں لوگوں کا خیال یہ ہے کہ معیشت کے دوبڑے مراکز، ان کی ترقی و خوش حالی میں کوئی کردار ادا نہیں کررہے۔ 1988 کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو دوبارہ اقتدار میں آئیں لیکن سندھ کے گاں گوٹھ کسی انقلاب سے ہمکنار نہ ہوئے۔ کراچی اور حیدر آباد کے حوالے سے ان کی مصلحتیں آڑے آتی رہیں۔ میاں نواز شریف کی دو حکومتوں کے دوران بھی کوئی حل نہ نکالا جاسکا کہ ان کے لئے دیہی اور شہری سندھ، دونوں کی اپنی اپنی حساسیت تھی۔ البتہ حکیم سعید کے قتل کے بعد انہوں نے ایم کیو ایم سے راستے الگ کرلیے۔ شکر رنجی کی یہ کیفیت آج تک موجود ہے۔
معاملات میں نئی گرہیں پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں پڑیں۔ کراچی سے تعلق اور اردو اسپیکنگ مہاجر کی حیثیت سے انہوں نے اپناپورا وزن ایم کیو ایم کے پلڑے میں ڈال دیا۔ دیہی سندھ میں انہوں نے مسلم لیگ (ق) کاشت کرلی۔ ق کے کرتا دھرتا چوہدری برادران تھے۔ان کی تمام تر دلچسپیوں کا مرکز و محور پنجاب تھا جہاں مشرف نے انہیں کھلی چھٹی دے دی۔ کراچی اور سندھ کا معاملہ انہوں نے مشرف کی صوابدید پر چھوڑ دیا اور خود پرست ڈکٹیٹر نے اپنی صوابدید کو قومی مفاد سے عاری تعصب کی نذر کردیا۔ مشرف کو دیہی سندھ سے کوئی دلچسپی نہ تھی۔ وہ یوں بھی پیپلزپارٹی کے اس قلعے میں دراڑیں دیکھنا چاہتا تھا۔ اس نے سندھ کی وزارت اعلی مسخروں کیلئے وقف رکھی جنہیں اپنے ذاتی پروٹوکول اور اقتدار کے کروفر سے زیادہ کسی چیز سے دلچسپی نہ تھی۔ وہ اپنے اختیار منصبی کو دیہی شہری تقسیم میں توازن پیدا کرنے، وسائل کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بنانے اور کراچی کے مخصوص مسائل کے تناظر میں دیر پا ہم آہنگی پیدا کرنے کی صلاحیت ہی سے محروم تھے۔ آمریت میں یوں بھی اختیار مطلق فرد واحد کی مٹھی میں ہوتا ہے اور دستر خوانی قبیلے کو محض لقمہ تر سے دلچسپی ہوتی ہے اس لئے کوئی بھی اصولوں اور نظریوں کا روگ نہیں پالتا اور کسی کو قومی مفاد یا اصلاح احوال سے کچھ غرض نہیں ہوتی۔
ہفتہ کی شب، یار طرحدار میجر عامر کی افطاری میں حضرت مولانا فضل الرحمن میر مجلس تھے۔ مجھے ان کے پہلو میں بیٹھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ ان کے بائیں ہاتھ جنرل احسان الحق تشریف فرما تھے۔جنرل صاحب مشرف عہد میں نہایت اہم عہدوں پہ فائز رہے۔ ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے۔ آئی ایس آئی کے دائریکٹر جنرل رہے۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ کراچی گفتگو کا موضوع تھا۔ میں نے جنرل صاحب سے پوچھا آپ بے حد توانا انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہ رہے۔ کیا واقعی کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ کراچی میں قتل و غارت گری کے سرچشمے کہاں ہیں؟ یہ بھتہ مافیا، اسلحہ مافیا، ڈرگ مافیا، قبضہ مافیا کیا بلائیں ہیں؟ کیا واقعی ان کا اتہ پتہ کوئی نہیں جانتا؟۔ جنرل صاحب نے ایک دبادبا سا قہقہہ لگایا جیسے میرے سوال کی معصومیت پر ہنس رہے ہوں۔ پھر وہ سنجیدہ ہوگئے اور بولے۔  سب جانتے ہیں۔ سب کو پتہ ہے۔ اگر نچلی سطح کے کارندوں کا نہیں تو ان کے ماسٹرز کو سب جانتے ہیں۔ میرا اگلا سوال تھا۔  کیا مشرف بھی جانتا تھا؟ وہ مسکرائے اور بولے۔  کیوں نہیں جانتا تھا۔ وہ فوج کا سربراہ رہا ہے۔
نواز شریف دور میں حکیم سعید قتل ہوئے تو پرویز مشرف چیف آف آرمی اسٹاف تھے۔  میں جنرل صاحب کے اس مختصر سے جواب سے بہت کچھ پاگیا لیکن ایک نیا سوال کیا۔  جب مشرف خود مملکت کا سربراہ، چیف ایگزیکٹو اور فوج کا بھی سربراہ تھا تو اس نے ان ماسٹروں اور ہیڈ ماسٹروں کے خلاف کیوں کارروائی نہ کی۔ جنرل صاحب کا دل ان کی زبان تک آگیا۔ وہ کچھ کہنے لگے اور پھر یکایک رک گئے۔
تحریر  :  عرفان صدیقی

Share this:
Tags:
gilani karachi Nawaz Sharif pakistan police qaim ali shah Sindh zardari پولیس زرداری کراچی
Eid Mubarak
Previous Post عیدمبارک کے خوبصورت وال پیپرز (دوسرا حصہ)
Next Post سنسناٹی ٹینس : فائنل میں ماریہ شراپووا اوریلیناینکووچ مدمقابل
Maria

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close