
کراچی ایئر پورٹ سے منسلک سول ایوی ایشن کالونی میں گھر کا الیکٹرک گیزر پھٹنے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ تاہم انتظامیہ نے صورتحال کو کلیئر قرار دے دیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ۔ حادثے میں کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
