
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی دیکھی جا رہی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس چار سو سے زائد پوائنٹس گر گیا۔آج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ۔ ماہرین کے مطابق مندی ملک میں موجود غیر یقینی کی صورتحال کی بنا پردیکھنے میں آئی ہے ۔
