
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو محدود کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئی اور صرف دو کروڑ تیس لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ کاروبار کا آغاز ملے جلے رجہان سے ہوا اور تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے باعث بیشتر سرمایہ کار مارکیٹ سے سائڈ لائن رہے ۔
اختتام پر کے ایس ای ہنڈ ریڈ انڈیکس تین پوائنٹس کمی کے ساتھ دس ہزار نو سو تیس پر بند ہوا ۔ ایک سو ستاسی کمپنیز کے حصص سستے اور ایک سو بائیس کمپنیز کے حصص مہنگے ہوئے۔
