
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس پانچ پوائنٹس کم ہو کر گیارہ ہزار تین سو ایک پر بند ہوا۔
کاروبار کا اغاز مثبت ہوا جس کے بعد فرٹیلائزرز اورآئل سیکٹرز کے اسکرپٹس پرافٹ ٹیکنگ کی زد میں رہے۔ مجموعی طور پر تین کروڑ چھ لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو تیرا کمپنیز کے حصص سستے اور چورانوے کے حصص مہنگے ہوئے۔
