گجرات: تحریک جعفریہ کے مرکزی راہنما علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ ، گلگت اور دیگر علاقوں میں کرفیو حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مذہبی آزادی سے محروم کیا جا رہا ہے ، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید پاکستان کے آزاد شہری ہیں ان کے سر کی رقم رکھنا پاکستان اندرونی معاملات میں مداخلت کا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایسے بیانات دینا نہیں چاہیں اور پاکستان کی حکومت کو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ، کیونکہ کوئی بھی پاکستانی شہری کے بارے میں اس طرح کے بیانات دینا کا حق نہیں رکھتا ، مذہبی آزادی کو ثبوتاژ نہ کیا جائے گلگت میں کرفیو کا خاتمہ کیا جائے، اور زائرین کے قتل میں شامل افراد کو فوری سزا دی جائے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
