
بلاول ہائوس میں متحدہ قو می مومنٹ کا وفد صدر آصف علی زداری سے ملاقات کرے گا۔ ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات آج شام پانچ بجے متوقع ہے جبکہ وفد میں بابر غوری، وسیم آفتاب شامل ہیں۔ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد بھی موجود ہوں گے۔ ملاقات میں ایم کیوایم تحفظات کے پر امن حل کے لئے تبادلہ خیا ل کرے گی۔
