
کراچی میں شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے تاجروں نے مغوی تاجرکی بازیابی اور سیکیورٹی کی فراہمی تک مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تاجروں کے مطابق چار مسلح افراد پانچ روز پہلے ایک تاجرکو زبردستی ایمبولینس میں اغوا کرکے لے گئے تھے اغوا کاروں نے دس سے پندرہ لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
