
کراچی کے علاقوں چنیسر گوٹھ اور جمشید ٹاون میں جوئے کے اڈوں پر رینجرز نے چھاپے مارے اور 58 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ جوئے خانوں کے خلاف رینجرز کی کارروائی سے جرائم کے روک تھام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
