
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرزنے4ملزمان کوحراست میں لے لیا ہے، حراست میں لیے گئے ملزمان نے رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کی۔
ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رینجرز نے 4 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے ، حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
