
کراچی کے علاقے کواری کالونی سے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر ملا عشمان سمیت دس افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔
