
کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں چو بیس گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشن صبح نو بجے کھل گئے۔ کراچی میں فلنگ اسٹیشنز پر مسافر بسوں ، گاڑیوں اور رکشوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو گیس بھروانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کم رہی جس سے دفاتر ،کالج اسکول جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا۔
