
کراچی(جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ستاون لاکھ ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی۔
سوموار سے جمعہ تک بینکوں اور مالیاتی اداروں نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں چودہ لاکھ ڈالر سے زائد کی انوسٹمنٹ کی ،، تاہم مقامی سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی اور اور سولہ لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی فروخت کی۔
