
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں زہریلی بریانی کھانے سے ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اورچھ کی حالت غیر ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ یہ زہریلی بریانی کہاں سے آئی تھی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
