
وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہیکہ کراچی میں چکراگوٹھ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو بیس بیس لاکھ روپے دیئے جائینگے۔ انھوں نیکہاکہ کراچی میں سو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بات انھوں نے کراچی میں پولیس ہیڈکوارٹر میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
