
کراچی میں شاہ لطیف ٹاون میں واقع عبداللہ گوٹھ میں ایک کار میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ کس نوعیت کا دھماکہ تھا۔ پولیس اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
