
کراچی میں عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر چند افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مسکن چورنگی کے قریب واقع ایک فلیٹ پر بھی چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
