
کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ ودیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریا کے قریب باوانی چاندنی چوک سے ایک خاتون اور مرد کی بوری بند لاش ملیں ۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
رات گئے بلدیہ ٹان کے علاقے بلوچ گوٹھ سے ایک شخص کی ہاتھ پیر بندھی لاش ملی ۔ مقتول کو اغوا کے بعد تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ تینوں لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔
