
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 31 افراد زخمی ہیں۔ آگ نے تیسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
مزدوروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی۔ آگ بجھانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں۔ سول اسپتال کے ذرائع کے مطابق استال میں 7 لاشیں اور 31 زخمی لائے گئے ہیں۔
