
کراچی (جیوڈیسک) حج آپریشن اولڈ ٹرمینل کے بجائے قائد اعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ سے شروع کرنے کے حوالے سے تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ حجاج اکرام کی وطن واپسی اولڈ حج ٹرمینل پر ہی کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق ائرپورٹ پر ایک اعلی سطح کے اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ رواں سال حج آپریشن کو کراچی ائرپورٹ سے شروع کیا جائے۔ ائرپورٹ منیجر ناصر شیخ نے ڈی جی اے ایس ایف سے ملاقات میں ائرپورٹ پر سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ حج آپریشن کے دوران سکیورٹی کو مزید سخت کی جائیگا۔ سول ایوی ایشن کی تنصیبات ، یوٹیلیٹی بلڈنگ ، چائنا گیٹ پر سکیورٹی میں مزیداضافہ کردیا گیا ہے۔
