
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ لانڈھی نمبر 6 میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے ابتدا میں 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد مزید 6 افراد کو بھی تکلیف اور بے ہوشی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
