
لیاری میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد بدستور حالات کشیدہ ہیں جبکہ لیاری کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ علاقے میں ایف سی کے اہلکاروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیاری میں آپریشن کا فیصلہ جرائم پیشہ افراد کی سر گرمیوں کو ختم کرنے اور گروہی لڑائیوں کے نتیجے میں عوام ک ودرپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے کیا گیا ہے۔
