
کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے پولیس نے قتل کے ایک ملزم رابیل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سات نومبر کو مچھر کالونی میں ہی رحمت نامی چوکیدار پر حملہ کیا جس سے رحمت موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے گرفتار ملزم کا ایک ساتھی منصور بھی ہلاک ہوا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
