
بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ عمان کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے اثر سے کراچی میں آج صبح ہلکی بارش سیموسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ بارش سے موسم اچھا ہونے کی وجہ سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جس سے کئی موٹر سائیکل سواروں کے پھسل کر زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔
