
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کا قیام بڑا چیلنچ ہے۔ اسلام آباد میں کابینہ کیاجلاس کے دوران وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائیاں بزدلانہ فعل ہے۔
انھوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے تک حکومت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ قزاقستان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
