
کراچی میں چند روز پہلے صفورا گوٹھ کے قریب رینجرز کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی۔ طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق کراچی میں پولیس نے ان کے تین حملہ آوارں کو پکڑنیکی کوشش کی جس کی وجہ سے انھوں نے خود دھماکے سے اڑالیا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سے ان کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
