
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردیئے گئے، جو اب کل صبح نو بجے کھلیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بدھ کی صبح نو بجے سے کل صبح نو بجے تک بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے اور چوبیس گھنٹے کھولنے کے بعد پھر بندکردیئے گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش سے نہ صرف ان کے معمولات متاثر ہوتے ہیں بلکہ روزگار میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
