
کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پٹرول پمپ پر آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ڈیفنس خیابان اتحاد کے قریب پیٹرول پمپ کی مارٹ شاپ میں اچانک دھماکے سے آگ لگ گئی جس سے مارٹ شاپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
