
کراچی (جیوڈیسک) دفاع پاکستان کونسل کی آل پارٹیز کانفرنس آج کراچی میں ہو رہی ہے۔ اجلاس میں بدامنی ، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کی زیر صدارت ہونے والے کونسل کے اجلاس میں ملک میں جاری لوٹ کھسوٹ ، بد امنی، دہشت گردی اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ملک میں بھائی چارے اور اخوت و رواداری کا پیغام عام کیا جائے تا کہ ملک میں قیام امن کی راہ ہموار ہو سکے۔
کونسل کے رہنماء ان خیالات کا بھی اظہار کر چکے ہیں کہ موجودہ صورت حال میں فوری طورپر نگران حکومت تشکیل دی جائے تا کہ انتخابات ملتوی ہونے کے خدشات ختم ہو سکیں ۔
