
صدر آصف علی زرداری سے افغان صدر حامد کرزئی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق حامد کرزئی نے صدر زرداری سے افغان عوام اورحکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر صدر مملکت نے افغان صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں ہم منصبوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
