
واشنگٹن (جیوڈیسک) کرسمس کے دن امریکا کی ریاستوں میں لوگوں نے جب صبح آنکھ کھولی تو وہ گھروں سے باہر برف باری دیکھ کر حیران ہو گئے۔
کولوراڈو کے شہر ڈینورمیں برف باری کے بعد لوگوں نے چھٹی کے دن پہاڑی علاقوں کا رخ کیا۔ اس شہر میں 2009 کے بعد کرسمس کے موقع پر یہ پہلی برف باری ہے۔
ریاست میسا چیوسٹ کے شہر بوسٹن کا شہر بھی برف کی چادر میں ڈھکا رہا۔ ریاست اوکلاہوما میں بھی کئی مقامات پر برفباری جاری رہی۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ کئی روز تک جاری رہے گی۔
