Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کرسی کا نشہ

April 17, 2012 0 1 min read
asif Ali Zardari
asif Ali Zardari
asif Ali Zardari

نشہ اس کو کہتے ہیں جو عقل کو اندھا کر دے اور یہ نشہ بھی کیا چیز ہے ویسے تو نشہ ایک ایسی بری لعنت ہے جو انسان کو بہکا دیتی ہے۔ انسان اپنے آپ کو بھول جاتا ہے۔ اس کو کسی اور چیز کا کوئی خیال نہیں رہتا اپنے پرائے اور اچھے برے کی تمیز ختم ہوجاتی ہے۔ جب وہ نشے میں ہوتا ہے توایسی باتیں کرتا ہے جیسے اس دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی ہے ہی نہیں۔ آپ منشیات کا استعمال کرنے والے کی مثال لے لیں جب وہ شراب یا اور کوئی نشہ آور چیزاستعمال کرتا ہے تو وہ بہک جاتا ہے اور پھر پورے محلے اور گھروالوں کو سر پراٹھا لیتا ہے ،وہ ایسی الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے کہ خدا کی پناہ۔ اللہ سب کو ایسے نشے سے بچائے مگر نشے کی ایک اور قسم بھی ہے وہ ہے کرسی (اقتدار) کا نشہ۔ جی ہاں ہر انسان جو کسی بھی کرسی پر بیٹھا ہوتا ہے وہ اپنے اندر کی انسانیت بھول جاتا ہے اور کرسی کا جائز اور ناجائز استعمال کرتا ہے۔

آپ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر ڈالیں تو میری بات سے سو فیصد اتفاق کریں گے کہ یہ حقیقت ہے۔ اگر آپ کسی چھوٹی ہوٹل میں جا کر دیکھ لیں وہاں پر بھی کرسی پر بیٹھے گاہک کبھی بھی ہوٹل کے ملازم کو بھائی ، چھوٹے بھائی، بیٹا کی آواز سے نہیں پکاریں گے بلکہ وہ چھوٹے یا ٹیبل بجاکر بلاتے ہیں۔ کسی پرائیویٹ فرم میں دیکھ لیں وہاں پر موجود کرسیوں پر بیٹھ کر کام کرنے والے آفیسر دوسرے ملازمین سے بہت حقارت کے ساتھ کام لیتے ہیںیہاں تک کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین پر ڈنڈے اور تھپڑ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ کیا یہ لوگ یہ نہیں سوچتے کہ یہ جو حرکت کررہے ہیں وہ اس کرسی کے شایان شان بھی ہے کہ نہیں؟ نہ وہ کوئی بدمعاش ہیں اور نہ تھپڑ کھانے والا کوئی کمزور بس اگر کوئی فرق ہے تو وہ صرف کرسی کا۔ایک لوکل کونسلر سے یونین ناظم تک اور لوکل حکومت سے وفاق تک دیکھ لیں یہ اقتدار کے نشے میں سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ یہ سب الیکشن کے دوران گھر گھر جاکر ووٹ مانگتے ہیں اور اگر کسی کے پیر بھی پکڑنا پڑ یں تو اس بھی گریز نہیں کرتے۔

اگر کوئی فلاحی کام کرنے کی ڈیمانڈ کی جائے تو وہ بھی فوراًکرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں، مگر جیسے ہی جیت کا اعلان سنتے ہیں وہ خود کو ایک الگ مخلوق سمجھنے لگتے ہیں۔ اپنے آپ کو ہوا میں اڑتا محسوس کرتے ہیں، جب وہ کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں تو پھر جو کل تک گھر گھر ووٹ مانگ رہے تھے آج اس ہی شخص سے آنکھ پھیر لیتے ہیں۔ ملکی صدارت کا نشہ تو سب سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ جوبھی اس کرسی پربیٹھتا ہے وہ اس کا کھل کر استعمال کرتا ہے اوربھول جاتا ہے کہ کہ کرسی کبھی کسی کی جاگیر نہیں رہی اور نہ ہی اس نے کسی کے ساتھ وفا کی ہے۔ سب کو یاد ہے کہ جب پرویز مشرف صدر تھا تو وہ جلسوں میں اپنی تقریر کے اختتام پر بڑے فلمی سٹائل کے ساتھ مُکے بنا کر دکھایا کرتا تھا۔ جب تک وہ کرسی پر بیٹھا رہا اس کا مُکا چلتا رہا اور جیسے ہی کرسی سے نیچے اترا وہ چندماہ بھی پاکستان میں نہ ٹھہر سکا اور آج وہی مشرف ہے جو پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہے۔ آئے روز آنے کا اعلان کردیتا ہے مگر آ نہیں سکتا کیونکہ جو اس نے اس کرسی پر بیٹھ کر بیجا ہے وہ ہی اب کاٹ رہا ہے۔

مشرف کی طرح اب زرداری نے بھی جلسوں میں وہی کام شروع کردیا ہے۔ وہ بھی نازیبا الفاظ کا کھلے عام استعمال کررہا ہے۔ وہ گردن سے سریا نکالنے کی باتیں کررہا ہے تو کبھی کسی کو اقتدار دلانے کی باتیں کرتا ہے اگر سریا نکالنا ہے تو ان کی گردن سے نکالیں جو ملکی آئین کی خلاف ورزی کرتے اور عدالتوں کا احترام نہیں کررہے اگر سریا نکالنا ہے تو امریکہ کی گردن سے نکالیں جو آئے دن ہمارے ملک میں ڈرون حملے اور ملک کے اندرونی معاملو ں میں مداخلت کر رہا ہے۔ اگر سریا نکالنا ہے تو بھارت کی گردن سے نکالیں جو کشمیر پر قابض ہوا بیٹھا ہے اور ہمارے مسلمان بھائیوں کا قتل عام کررہا ہے۔ جناب صدر! آپ پاکستان کے صدر ہیں آپ کسی ایک پارٹی کے نہیں؟ صدر کی حیثیت اس باپ کی سی ہے جو اپنی اولاد کو اکٹھا رکھنے کے لیے پل کا کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس کی اولاد میں سب کی عادات مختلف ہیں ۔ ان کو اکٹھا رکھنے کے لیے وہ سب کے ناز نخرے برداشت کرتا ہے اور اگر ان میں لڑائی بھی ہوجائے تو صلح بھی اسی کو کرانا ہوتی ہے۔ مگر ادھر تو کام اس کے الٹ ہو رہا ہے۔ بجائے اس کے صدر پاکستان جو بھائی آپس میں لڑ رہے ہیں ان میں صلح کرائیں بلکہ وہ خود ایک پارٹی بن رہے ہیں۔اگرصدر پاکستان اپنے گھر(ملک) کو برے اثرات سے بچانا چاہتے ہیں تو ان کو پی پی کے خول سے باہر نکل کر ایک گھر کے سربراہ کی حیثیت سے فیصلے کرنا ہونگے۔

سچے پاکستانی اور مسلمان حکمران کی حیثیت سے تمام سیاسی، معاشرتی اور اقربا پروری کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک کی فلاح کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک نظر سے دیکھتے ہوئے اکٹھا کریں تاکہ ملکی مسائل (مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری، ناانصافی، رشوت ستانی) پر قابو پایا جاسکے اور ملک دشمن عناصر کو پتہ چل سکے کہ پاکستان سیاستدان ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے یکجا ہیں۔ اگر ایسانہ کیاگیا تو ہم دنیا کے لیے تماشا بن جائیں گے اور ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود خاک کے ذرے کی حیثیت میں رہ جائیں گے۔

تحریر : عقیل خان آف جمبر

 

Share this:
Tags:
muslims pakistan پاکستان زرداری
Previous Post آزاد کشمیر میں ٹریفک پولیس کو جدید ترین نظام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا
Next Post افغان حملوں میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے: پینٹاگان
afghanistan soldier

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close