
کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کے حملے میں سات اہلکار شہید ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کاروائی میں بیس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقہ شہید دانوں ڈنڈ میں فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ شدید فائرنگ سے سات اہلکار شہید ہوگئے۔ پانچ اہلکاروں کو عسکریت پسندوں نے اغوا کرلیا۔ جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند مارے گئے۔
