
کاروباری ہفتے کے آغاز پر کرنسی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت برقرار ہے، سٹیٹ بینک کو اربوں روپے فراہم کرنے پڑے۔
مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کرتے ہوئے چار دنوں کی مدت کے لئے چار سو پچھتر ارب روپے فراہم کر دیئے۔ اس رقم پر شرح سود نو اعشاریہ صفر ایک فیصد ہے۔ سٹیٹ بینک نے یہ سرمایہ ٹی بلز اور پاکستان انویسٹ منٹ بانڈز خرید کر فراہم کیا ہے۔
