
بالی ووڈ (جیوڈیسک) ہیروئن کرینہ کپور نے اپنی شادی میں سابق دوست شاہد کپور کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ممبئی میں میڈیا ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ضیافت میں مدعوئین میں شاہد کپور کا نام بھی شامل ہے ۔ سیف علی خان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ۔شادی کی تقریب 16 اکتوبر کو ریاست پٹودی میں ہوگی۔
