گجرات: پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے سیکرٹری اطلاعات مہر شہباز فاضل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کارکنوں کی جماعت ہے ، اور کسی کو بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کی حوصلہ شکنی نہیں کرنے دینگے ، انہوں نے کہا کہ گجرات کے نوجوان فیضان خالد بٹ کی قیادت میں متحد ہیں ، اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ فیضان خالد بٹ کی سربراہی میں تحریک انصاف کو ضلع گجرات کی مضبوط ترین جماعت بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بننا والا صدر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیںاورگجرات میں ضلع سطح پر مفاد پرست عناصر کا محاسبہ کیا جائیگا اور انہیں پارٹی کو نقصان نہیں پہنچانے دینگے ، یہ لوگ پارٹی میں شامل ہو کر پارٹی کے نام بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ہم قائد تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں ، ہمارا قائد تحریک عمران خاں سے مطالبہ ہے کہ وہ گجرات میں موجود مفاد پرست عناصر کا محاسبہ کریں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
