لالہ موسیٰ:کشمیر انٹر نیشنل ریلیف فنڈ برطانیہKIRF(UK)کے زیر اہتمام کمیونٹی ہسپتال جاتلاں میر پور میں14مئی سے مفت کیمپ لگایا جا رہا ہے جس میں برطانیہ سے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کٹے تالو اور جلے ہوئے مریضوں کے علاوہ دیگر پیدائشی اور حادثاتی مسائل کی پلاسٹک سرجری اور مفت آپریشنز کرے گیKIRF(UK) کے ڈائریکٹر آپریشنز ذوالفقار حیدر راجہ نے بتایا کہ اس فری کیمپ کیلئے مریضوں کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے اس وقت تک جہل سرائے عالمگیر لالہ موسیٰ منڈی بہاو الدین کھاریاں میر پور بھمبھر کوٹلی ڈڈیال پلدری راولا کوٹ باغ فارورڈ کہوٹہ وادی نیلم مظفر آباد اور دیگر علاقوں سے180سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام مریضوں کے آپریشنز ہوں اب بھی رجسٹریشن اس نمبر0321-5256366 پر کروائی جا سکتی ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
