بھمبر :کشمیر انٹر نیشنل ریلیف فنڈ یو کے کے زیر اہتمام مورخہ 14مئی 2012 سے جاتلاں میں فری سرجری کیمپ لگایا جائے گا جس میں کٹے ہونٹ،کٹے تالو،جلے ہو ئے مریضوں کے علاوہ دیگر پیدائشی اور حادثاتی نقائص کی مفت پلاسٹک سرجری کی جائے گی کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ کے ڈائریکٹر ذوالفقار حیدر راجہ اورشبیر گیلانی نے بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تما م مریضوں کا مفت علاج کرے گی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ایسے مریضوں کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے جو مریض اس فری سہولت سے فائدہ حاصل کرنا چاہتیء ہیں وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن (کرف) کمیونٹی ہسپتال جاتلاں میں کروائیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
